26 فروری کا یادگار دن، پاکستان نے مزید 17 بھارتیوں کو گرفتار کرلیا

26 فروری کا یادگار دن، پاکستان نے مزید 17 بھارتیوں کو گرفتار کرلیا
26 فروری کا یادگار دن، پاکستان نے مزید 17 بھارتیوں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 17 بھارتی ماہی گیروں  کو گرفتار کرکے ان کی تین کشتیاں بھی تحویل میں لے لیں، یاد رہے کہ 26 فروری کو ہی پاکستانی طیاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش میں پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں نے بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو تحویل میں لے لیاتھا جسے بعد ازاں خیر سگالی کے طورپر واپس بھجوادیا گیاتھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کی ٹیم معمول کی گشت پر تھی جب انہیں پتہ چلا تھا کہ مشرقی زون میں بھارتی کشتیاں موجود ہیں جنہوں نے  سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ۔

ایجنسی ترجمان کے مطابق  ہمارے لیے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی  تشویش کا باعث ہے ، خلاف ورزی کرنیوالے مچھیروں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کیلئے پولیس کے سپرد کردیا گیا۔