قصور میں اندوہناک واقعہ ، 200 روپے نہ ملنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

قصور میں اندوہناک واقعہ ، 200 روپے نہ ملنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
قصور میں اندوہناک واقعہ ، 200 روپے نہ ملنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چونیاں کے علاقہ میں 200 روپے نہ ملنے پر نوجوان نے سگے باپ کو ڈنڈوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ چونیاں کے  کے علاقہ روسہ ٹبہ میں پیش آیا۔ ملزم افضل نے والد امیرعلی کے سر پر ڈنڈوں سے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ہپستال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔
پولیس کے مطابق ملزم افضل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ورثاء مقتول کا پوسٹ مارٹم کروائے بغیر ہی تدفین کرنا چاہتے تھے، تاہم امیر علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے دوسرے بیٹے کے بیان پر درج ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -