سکردومیں بننے والی مصنوعی جھیل کا پانی اوورفلو ہوناشروع، مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک) برالدو میں تودہ گرنے سے بننے والی مصنوعی جھیل کا پانی اوور فلو ہوناشروع ہوگیاہے جس کے بعد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے سے مصنوعی جھیل بن گئی جس میں پانی کے بڑھتے ہوئے دباﺅ کو دیکھتے ہوئے سپل وے بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔دو مقامات پر سپل وے بنائے جانے کا کام جاری تھاکہ بعض مقامات پر سے پانی اوور فلو ہوناشروع ہوگیاجس کے بعد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ کمشنر اور پی ڈبلیوڈی کے عملے سمیت دیگر حکام موقع پر موجود ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی جائے گی ۔