تمام عالم اسلام سو گوار ہے

تمام عالم اسلام سو گوار ہے
تمام عالم اسلام سو گوار ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تمام عالم اسلام سوگوار ہے ، امت مسلمہ تو اشکبار ہے ہی ، لیکن دنیا بھر کے عوام بھی غم حیرت سے دو چار ہیں۔ وہ خبر جس نے تمام انسانیت کو سوز میں مبتلا کر دیا ،وہ خادم الحرمین شریفین کے شاہ عبداللہ کے انتقال کی تھی ، جو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، شاہ عبد اللہ علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ،، شاہ عبداللہ کے انتقال پر پاکستان بھر میں بھی سوگ منایا گیا۔ شاہ عبداللہ کے جنازے میں پاکستا نی وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خصوصی شرکت کی، دنیا بھر کے بیشتر ممالک کے سربراہان نے بھی شاہ عبداللہ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔
شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سلمان بن عبدالعزیز نئے فر مانروا بن گئے، جنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمان متحد ہو جائیں ، ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کے نقش قدم پر چلیں گے اور امن کے لئے مثبت کردار جا ری رکھیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ نئے فرما نروا بھی طویل عرصے سے حکومتی امور میں معاونت کرتے رہے ہیں، لیکن اب ان پر ذمہ داری عائد ہوئی تو بہت سے حلقے امید کر رہے ہیں کہ شاہ سلمان سب کی امیدوں پر پو را اتریں گے۔ شاہ عبداللہ کی وفات سے پاکستانی عوام ایک ہمدرد دوست سربراہ سے محروم ہو گئے۔ صدر مملکت پاکستان نے بھی شاہ عبداللہ کی وفات کو نقصان عظیم قرار دیا، امریکی صدر باراک اوباما کا بھی یہی کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ مخلص اور نڈر رہنما تھے۔
شاہ عبداللہ کے دور میں سعودی عرب تعمیر و ترقی کے نئے دور میں دا خل ہوا۔ یہ بات بھی غلط نہیں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھی اور پاکستانی عوام کی بھی دل کھول کر مدد کی ہے۔ اسی لئے تو شاہ عبداللہ کی وفات کی خبر پر تمام پاکستانیوں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں۔ سعودی عرب کے عوام کے لئے تو شاہ عبداللہ کی وفات بہت گہرا صدمہ ہے۔ دعا ہے ہماری بھی اور ہمارے بہت سے پاکستانی دوستوں کی بھی کہ پاک پروردگار سعودی عوام، خاص طور پر مرحوم شاہ عبداللہ کے اہل خانہ کو بھی صبر جمیل عطاء فر مائے اور انہیں یہ صدمہ بر داشت کر نے کی توفیق بھی عطاء فرمائے۔ اجازت اس دعا کے ساتھ کہ اللہ پاک پرور دگار شاہ عبداللہ مر حوم کی کو تاہیوں اور خامیوں سے در گذر فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے، تو ملتے ہیں دوستو! چلتے چلتے اللہ نگہبان، رب راکھا۔

مزید :

کالم -