مزید تین سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
حکومت نے مزید تین سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیااور 30 جون سے پہلے نجکاری پروگرام پر عملدرآمد میں مزید پیش رفت ہوگی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت نے مزید تین سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا جن میں حبیب بینک، نیشنل پاور کنسٹریشن کمپنی اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس فہرست میں شامل ہیں۔ پی آئی اے اور سٹیل مل سمیت 8 ادارے آئندہ سال نجکاری کیلئے پیش کئے جائیں گے، حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت سے 136 ارب روپے سے زیادہ رقم حاصل ہوگی جس میں زرمبادلہ کا حصہ 1 ارب ڈالرز ہوگا۔