ٹوپی میں تحصیل کونسل اجلاس منتخب کونسلرز نے حلف اٹھا لیا

ٹوپی میں تحصیل کونسل اجلاس منتخب کونسلرز نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی ( نامہ نگار) ٹوپی تحصیل کونسل کا اجلاس ، نئے نو منتخب کونسلر ز سے تحصیل ناظم نے حلف لیا ، صفائی تجاوزات کا ملبہ ، اور دیگر امور زیر بحث ، ٹی ایم او کی چنگ چی ، لاری آڈہ اور گدھا گاڑی محکمانہ طور پر چلا نے کیلئے کونسل سے اجازت کی استدعا ، تفصیل کے مطابق ٹوپی تحصیل کونسل کا اجلاس تحصیل ناظم کے دفتر میں اسی کے زیر صدارت منقعد ہوا اجلاس میں ٹی ایم او شیر افضل خان ، نائب ناظم محمد یونس خان ، تحصیل کونسلران سرتاج خان، نعمت خان ، عرفان خان، آصف قیوم ، احسان اللہ ، علی حسین ، بحرالآمین اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کا آغاز نعمت خان کے آواز میں قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی فوری بعد تحصیل ناظم سہیل خان یوسفزئی نے نو منتخب کونسلران عدنان رحیم خان اور عابد عزیز سے حلف لیا اس موقع پر صفائی اور تجاوزات کا ملبہ ہٹانے پر سیر بحث ہوا ٹی ایم او نے کہا کہ ہم لاری آڈہ ، چنگ چی اور گدھا گاڑی کے ٹھیکہ جات کیلئے اشتہار دیتے ہیں جس پر ٹی ایم اے کا 35سے لیکر 40 ہزار روپے تک خرچہ آتا ہے اور پھر بھی کوئی دلچسپی نہیں لیتا لہذا کونسل سے ہم استدعا کر تے ہیں کہ ہمیں محکمانہ طور پر اس کے چلانے کی اجازت دیں تا کہ ٹی ایم اے اس خرچے سے بچ سکے اس پر بھی طویل بحث ومباحثہ ہوا اور آخر میں یہ فیصلہ دو سری اجلاس تک مؤ خر کر دیا گیا ۔