کراچی میں واٹرایمرجنسی نافذ کی جائے فردوس شمیم نقوی

کراچی میں واٹرایمرجنسی نافذ کی جائے فردوس شمیم نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ افسوس ہے سندھ حکومت سے بہتری کی امید نظرنہیں آتی، یہ چوروں لٹیروں کی حکومت ہے اب ان کا خاتمہ ضروری ہے،پانی کی قلت بڑھتی جا رہی ہے ہرمنصوبہ تاخیرکا شکار ہے۔میڈیا سے بات چیت میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی پر پی پی کے وائس چیئرمین نے فائرنگ کی۔رمضان گھانچی علاقے میں پانی کے مسئلے پربات چیت کے لیے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت بڑھتی جا رہی ہے ہرمنصوبہ تاخیرکا شکار ہے، ایسا نہ ہوکراچی میں پانی پرجنگیں شروع ہوجائیں، کراچی میں فوری واٹرایمرجنسی نافذ کی جائے۔