شادی ہالز مالکان کا کل سے احتجاجاً تمام ہالز بند کرنے کا اعلان

شادی ہالز مالکان کا کل سے احتجاجاً تمام ہالز بند کرنے کا اعلان
شادی ہالز مالکان کا کل سے احتجاجاً تمام ہالز بند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کی شادی ہالز ایسوسی ایشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجاً کل (اتوار) سے شہر بھر کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں شادی ہال مالکان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مرکزی دفتر سوک سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔ مالکان اور ملازموں نے قانونی کمرشل شادی ہالز کو غیر قانونی قرار دینے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ایس بی سی اے کی جانب سے شادی ہالز کے خلاف کارروائی کے نوٹسز پر شادی ہالز مالکان، ملازمین نے سوک سینٹر پر احتجاج کیا اور قانونی کمرشل شادی ہالز کو غیر قانونی قرار دینے پر شدید نعرے بازی کی اور نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

شادی ہال مالکان نے کہا کہ ایس بی سی اے نے ہال منتقل کرنے کے لیے 3 دن کا نوٹس دیا ہے ہم کہاں کام کریں؟۔ مالکان نے احتجاجاً کل سے شادی ہال بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والی تقاریب منسوخ سمجھی جائیں۔سپریم کورٹ کے حکم پر ایس بی سی اے نے کمرشل پلاٹس پر قائم شادی ہالز کو نوٹس دینے کی کارروائی تیز کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے 28 جنوری سے شادی ہالز کے خلاف آپریشن شروع کرے گی اور اس سلسلے میں ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں پلاٹس کو کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں کارساز، شاہراہ فیصل، راشد منہاس پر قائم تمام شادی ہالز اور کنٹونمنٹ ایریاز میں تمام سینما گھروں، کمرشل پلازے اور مارکیٹس گرانے کا حکم دیا ہے۔