ہندوستانی یوم جمہوریہ مہذب دنیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی منہ پر طمانچہ ہے , جے کے سی او جدہ

ہندوستانی یوم جمہوریہ مہذب دنیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی منہ پر ...
ہندوستانی یوم جمہوریہ مہذب دنیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی منہ پر طمانچہ ہے , جے کے سی او جدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز (جے کے سی او) کے عہدیداران نے ہندوستانی یوم جمہوریہ کے موقع پر کہا ہے  کہ 26 جنوری کو ہندوستان کی نام نہاد سیکولر ریاست کا یوم جمہوریہ منانا جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ طویل عرصہ تک مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بندوق کے زور پر روکنا اور انسانیت کا قتل عام کہاں کی جمہوریت ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے  آج کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سوال رکھیں کہ ہندوستان کے آئین میں کہاں لکھا ہے کہ  بنیادی انسانی حقوق غصب کیے جائیں۔ سیکولر ازم اور جمہوریت کے نام پر ہندوستان پوری دنیا میں ڈرامہ رچا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت کا نوٹس لیں۔