بلاول بھٹو نے نواز شریف کو بڑا چیلنج دے دیا

بلاول بھٹو نے نواز شریف کو بڑا چیلنج دے دیا
بلاول بھٹو نے نواز شریف کو بڑا چیلنج دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو  مباحثے کا چیلنج دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو مباحثے کی دعوت دیتا ہوں۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، عالمی رہنما ووٹرز کو لائیو مباحثوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو امیدواروں سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔

مزید :

قومی -