زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک
زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کرکے شہر کو بند کروادیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں قتل ہونے والے 3 افراد کی میتیں بھی ہسپتال لائی گئیں جبکہ گولیاں لگنے سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نواب شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ ادھر سانگھڑ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کر کے شہر کو بند کرادیا ہے۔دریں اثنا پولیس کے مطابق سانگھڑ شہر میں کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مٹیاری، نواب شاہ اور میرپور خاص سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔