فخر زمان اور بابر اعظم کا کیریبین لیگ سے معاہدہ

فخر زمان اور بابر اعظم کا کیریبین لیگ سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کا کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔چیمپینئز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر غیرملکی منتظمین کا اعتماد بڑھنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مزید دو کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ سے کنٹریکٹ سائن کردیئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم سی پی ایل میں ان ایکشن ہوں گے۔ دونوں کرکٹرز سے معاہدہ چیمپینئز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کی بدولت کیا گیا۔اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبین لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہے۔
کیریبین کرکٹ لیگ چار اگست سے دس ستمبر تک جاری رہے گی۔