دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر محب وطن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، عامر چشتی

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر محب وطن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، عامر چشتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) سول سوسائٹی پولیس امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عامر چشتی نے سبزی منڈی کوٹ لکھپت لاہور کے سانحہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر محب وطن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


انہوں نے اس سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران اور شہریوں کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس سانحہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ؂


للہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کیلئے فوری امداد کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔