ایم ڈی اے کی 73ویں گورننگ باڈی کا اجلاس 8443.135ملین کا بجٹ منظور

ایم ڈی اے کی 73ویں گورننگ باڈی کا اجلاس 8443.135ملین کا بجٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نمائندہ خصوصی ) ایم ڈی اے کی 73ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ایم ڈی اے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔جس میں ایم ڈی اے کے سالانہ بجٹ 2017-18 کے لئے 8443.135 ملین کے بجٹ کی منظوری لی گئی ۔اجلاس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر مین ایم ڈی اے بیرسٹر (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
ملک محمد علی کھوکھر نے کی ۔ جبکہ بجٹ کے ایجنڈے کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا رضوان قدیر نے دی۔ اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن ملتان / ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے بلال احمد بٹ، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر حسین چٹھہ ، ممبر صوبائی اسمبلی شہزاد مقبول بھٹہ ، ممبر صوبائی اسمبلی خولہ امجد ، میئر ملتان چوھدری نوید الحق آرائیں سمیت تمام ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کمشنر ملتان و ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملتان بلال احمد بٹ نے کہا کہ لوگوں کو اپنا گھر دینا ایم ڈی اے کی ڈیوٹی ہے اور ایم ڈی اے کو آگے لے کر جانا ہمارا فرض ہے۔ اس لئے ہمیں لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسیاں بنانا ہونگی۔ ملتان کے باسیوں کو اچھا شہر اور اچھی رہائشی سہولیات دینے کے لئے لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیمں بنانا ہونگی ۔اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب کے بجٹ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10% اضافہ اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کی منظوری لی گئی ۔گورننگ باڈی کے ممبران نے انتہائی خوش گوار ماحول میں تمام 20 ایجنڈا پوائنٹس اور 02 ٹیبل آیٹم ایجنڈا پوائنٹس کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ایم ڈی اے سٹی کے نام سے 100 ایکڑ اراضی پر محیط نئی ہاؤسنگ سکیم بنانے کی منظوری لی گئی ۔ جس کے لئے جگہ کا تعین بوسن روڈ اور نواب پر روڈ کے درمیان کرنے پر اتقاق کیا گیا۔فاطمہ جناح ہاوسنگ سکیم میں خوبصورت انٹری گیٹ ،باونڈری وال اور پوری سکیم میں شجر کاری ،پارکس اور اپن سپیسس کے ترقیاتی کام مکمل کرنے اجازت لی گئی ۔ایم ڈی اے کی فنانس برانچ میں فنانس کے معاملات کو بروقت نمٹانے کے لئے سپریٹنڈنٹ فنانس کی ایک سیٹ میں اضافہ کر کے 02 سیٹیں کر دی گئیں ۔جس کے لئے سپریٹنڈنٹ اسٹیٹ مینجمنٹ کو ٹرانسفر کر کے فنانس برانچ میں تعینات کرنے کی اجازت لی گئی۔پرایؤیٹ ہاوسنگ سکیم کے نقشہ جات پاس کرنے پر رہن شدہ 20% رقبہ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد واپس کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی اجازت لی گئی ۔ ڈائریکٹر اربن پلاننگ اس کمیٹی کے کنوینر ہونگے جب کہ ڈائریکٹر انجینئیرنگ ایم ڈی اے ، ایگزیکٹو انجینیئر ایم ڈی اے، ایگزیکٹو انجینئیر واسا )واٹر سپلائی( ایگزیکٹو انجینئر)سیوریج( اور ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ ایم ڈی اے ممبران میں شامل ہونگے۔یہ تمام آفیسرز رہن شدہ رقبہ واپس کرنے سے بہلے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے تما م تر ترقیاتی کام چیک کریں گے۔اس کے علاوہ ایم ڈی اے میں مختلف پوسٹوں پر بھرتی تعیناتی اور پروموشن چینل کی اجازت لی گئی جن میں ٹیلی فون ٹیکنیشن ،کال سنٹر آپریٹر ، ڈرائیور اور مختلف سکیل اور کیڈر کی پوسٹیں شامل ہیں۔