شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سونپنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے :صالح ظافر

شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سونپنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے :صالح ظافر
شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سونپنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے :صالح ظافر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی صالح ظافر نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ناراضگی کے باعث نہ تو پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”جیو پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے صالح ظافر نے کہا کہ جہاں تک چوہدری نثار کی ناراضگی کا تعلق ہے ،وہ نہ تو پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے اور جہاں تک میری معلومات ہیں چوہدری نثار وزارت داخلہ سے بھی استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ان سے سوال کیا گیا کہ اگر وزیر اعظم نا اہل ہو ئے تو کیا شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کے لیے لا یا جائے گا ۔اس پرجواب دیتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ ن لیگ کا تعلق نواز شریف سے ہے ،ابھی تک اس پہلو پر ہی غور کیا گیا ہے ،ایسی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیںہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس طرح چاہیں گے اس طرح سے تبدیلیاں ہونگی ۔

مزید خبریں :جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی

مزید :

اسلام آباد -