تبدیلی کے نعرے مارنے والے عملی طور پر کہیں نظر نہیں آرہے،ذکر اللہ مجاہد

تبدیلی کے نعرے مارنے والے عملی طور پر کہیں نظر نہیں آرہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اہلیان لاہور کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے کرونا فری اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ارقم سکول نزد گلشن راوی مون مارکیٹ میں الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے فری ''کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ'' کیلئے لگائے میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شا ہد نوید ملک، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، امیر جماعت اسلامی علاقہ وسطی لاہور حاجی ریاض الحسن، شعیب یعقوب مرزا، امیر زون 151 رانا مبشر حسن سمیت دیگر قائدین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی اور غربیوں کی ویلفیئر کیلئے نعرے مارنے والے زمین پر کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔
جماعت اسلامی نے کرونا وائرس کے پیش نظر اس مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے