ٹوکیو اولمپکس 2020 ، عرب تیراک نے حیران کن طور پر طلائی تمغہ جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس 2020 ، عرب تیراک نے حیران کن طور پر طلائی تمغہ جیت لیا
ٹوکیو اولمپکس 2020 ، عرب تیراک نے حیران کن طور پر طلائی تمغہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹوکیو اولمپکس 2020 میں 400 میٹر فری سٹائل تیراکی مقابلے میں اپنی سست روی کے باعث فائنل میں کوالیفائی کرنے والوں میں سب سے پیچھے رہنے والے تیونس کے احمد الحفناوی نے حیران کن طور پر طلائی تمغہ جیت لیا۔

احمد الحفناوی فائنل مقابلے میں بھی پیچھ تھے مگر آخری لمحات میں انہوں نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی کا تمغہ اپنے گلے سے لگا لیا ، یہ مقابلہ تین منٹ 36-43 سیکنڈ تک جاری رہا۔

اسی مقابلے میں دوسری پوزیشن آسٹریلیا کے تیراک جیک مکلوگلن کے حصے میں آئی وہ 16-0 سیکنڈز کی تاخیر سے چاندی کے تمغے کے مستحق پائے ، جبکہ کانسی کا تمغہ 22 سالہ امریکی کیرن سمتھ نے حاصل کیا۔ 

الحفناوی کی طلائی تمغے کے حصول کیلئے جدو جہد پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔


 

مزید :

کھیل -