ایم کیو ایم کا یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کا یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)نے یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایم کیوایم کے رہنما مصطفی کمال نے کراچی میں دیگر رہنماں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے جارہے ہیں، انسان نے ماحول کو خراب کردیا، کراچی کنٹکریٹ کا جنگل بن گیا۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا آغاز کراچی سے ہوگا، مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائیں گے، ہر انسان کو کم سے کم آٹھ درخت لگانے چاہیں۔رہنما ایم کیوایم نے کہا کہ پاکستان کی قسمت کے فیصلے نوجوانوں نے کرنے ہیں، نوجوانوں کو معاشرے کا ذمہ دار فرد نہ بنایا تو یہ خطرناک ہوگا، یاست اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر پارہی۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے ریسرچ کی بنیاد پر پلان تیار کیا ہے، 28جولائی کو ایکسپو سینٹر میں یوتھ کنونشن ہوگا، یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کو تمام چیزوں کا جواب ملے گا۔