وفاقی دارالحکومت میں 16 سال بعد پولیو کیس رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں 16سال کے بعد پہلی بار پولیو کیس رپورٹ ہو گیا ۔ اسلام آباد کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں 16سال کے بعد یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ ملک بھر میں یہ رواں سال کا 17 واں پولیو کیس سامنے آیا ہے۔
"آئی این پی" کے مطابق وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔