تبدیلی سرکار کی ضلع ٹانک میں بھر پور کرپشن کیلئے ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ جاری 

تبدیلی سرکار کی ضلع ٹانک میں بھر پور کرپشن کیلئے ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        جنوبی وزیرستان (نمائندہ خصوصی) تبدیلی سرکار کی ضلع ٹانک میں بھرپور کرپشن کے لیئے ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ جاری و ساری. محکمہ مال کے کلرک عبدالجبار ملانہ کی اوون پے سکیل میں سب رجسٹرار ٹانک تعیناتی. عوامی حلقوں کا تبدیلی سرکار کی مشکوک تبدیلیوں بارے تشویش. تفصیلات کے مطابق ڈاٰریکٹوریٹ لینڈ ریکارڈز ریوینیو اینڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ پشاور کے دفتر سے مورخہ 22-07-2024 کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سب رجسٹرار ٹانک محمد ابراہیم کو بغیر کسی وجہ کے لکی مروت تبدیل کردیا گیا اور ٹانک سے کرپشن اور ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث پائے جانے پر تبدیل ہونے والے کلرک عبدالجبار کو اوون پے سکیل میں سب رجسٹرار ٹانک تعینات کر دیا گیا. سماجی شخصیت اے ڈی محسود نے موجودہ صوبائی حکومت کی ٹانک میں سیاسی بنیادوں پر مشہور زمانہ کرپٹ لوگوں کی مختلف انتظامی عہدوں پر جاری تعیناتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی سابقہ دس سالہ حکومت میں دنیا جہاں کے کرپٹ لوگوں کو لایا گیا اور ٹانک رشوت خور و کرپٹ لوگوں کے لیئے چھوٹا دبئی سے مشہور ہوگیا. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ٹی ائی حکومت نے بھی سابقہ ادوار کی روایات کو برقرار رکھتے ہوے ایک بار پھر ضلع ٹانک میں کرپٹ لوگوں کی اکٹھ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو ٹانک میں کرپشن کے نت نئے ریکارڈ بنائیں گے اور ضلع ٹانک کی مظلوم عوام ان کرپٹ لوگوں کی کرپشن کی وجہ سے مزید ذلیل وخوار ہوگی. عوامی حلقوں نے سب رجسٹرار ٹانک کی سیٹ پر بدنام زمانہ کلرک عبدالجبار ملانہ کی تعیناتی پر سخت حیرت اور تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موصوف ٹانک میں سب رجسٹرار افس میں ریکارڈ کلرک رہ چکے ہیں اور ان کی رشوت لے کر سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور ریکارڈ تبدیل کرنے کے کارنامے روز روشن کی طرح سب ٹانک عوام پر عیاں ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالجبار سابقہ ادوار میں سابقہ رجسٹرار و موجودہ اسسٹنٹ کمشنر ٹانک شوکت اقبال کا کرپشن اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے میں دست راست تھا اور ان دونوں نے مل کر ریکارڈ کرپشن کی لیکن ان سب کے باوجود ان کے خلاف کاروائی کے بجائے دوبارہ ضلع ٹانک میں اہم سیٹوں پر بٹھانا موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے. عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ مال میں سینئر افسران کے ہونے کے باوجود ایک کلرک کی سب رجسٹرار پوسٹنگ پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ پی ٹی ائی کی تبدیلی سرکار تو ہر وقت میرٹ کی بالادستی کا نعرہ لگاتی ہے اور اب میرٹ کو پامال کرکے ایک کرپٹ کلرک کو اوون پے سکیل میں سب رجسٹرار ٹانک جیسی اہم سیٹ پر تعینات کردیا جو کئی معنی خیز سوالات کو جنم دے رہے ہیں. عوامی و سماجی حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ گورنر کے پی کے فیصل خان کنڈی کے کے ابائی حلقے اور وزیراعلی کے پی کے سردار علی امین گنڈہ پور کے اپنے ہی ڈویژن کے پسماندہ ضلع ٹانک میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کی ایسی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں تو خیبر پختونخواہ کے دوسرے ضلعوں میں کیا حال ہوگا. عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ ان کرپٹ لوگوں کے آلہ کار نہی اور ضلع ٹانک میں یہ سب کچھ ان کی اشیرباد سے نہی ہورہا تو کرپٹ کلرک عبدالجبار کی سب رجسٹرار ٹانک تعیناتی فوراً رکوا دیں اور اس کی کرپشن کے خلاف اعلی سطحی انکوائری مقرر کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے. انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ ایک مہینے میں ہونے والی مختلف انتظامی عہدوں پر کرپٹ اہلکاروں کی تعیناتی رکوائی جائے اور ضلع ٹانک میں اہل، ایماندار اور فرض شناس افسران کی میرٹ پر تعیناتی ممکن بنائیں.