سندھ کے قدرتی وسائل پر صرف  سندھ کے عوام کاحق ہے :سید زین شاہ 

سندھ کے قدرتی وسائل پر صرف  سندھ کے عوام کاحق ہے :سید زین شاہ 
سندھ کے قدرتی وسائل پر صرف  سندھ کے عوام کاحق ہے :سید زین شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیرسے)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےسربراہ سید زین شاہ نےکہا ہےکہ سندھ  میں پیپلزپارٹی کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے کارونجھرپہاڑ،کیرتھر سمیت سندھ کےقدرتی وسائل کی فروخت کو ہم رد کرتے ہیں سندھ کے قدرتی وسائل پر صرف اور صرف سندھ کے عوام کاحق ہے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےسربراہ سید زین شاہ نےعمرکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں غربت بدامنی بےروزگاری ہے پیپلزپارٹی کی حکومت ناکام ہوچکی ہےانہوں نےکہا کہ زرداری لیگ نے سندھ کاپانی فروخت کردیا ہے،انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ کے قدرتی وسائل کو مختلف حیلے بہانوں سے فروخت کررہی ہے ،عام انتخابات میں سندھ میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیاگیا ، سندھ کےلوگ اس وقت مشکلات کاشکار ہیں، عوام دو وقت کی روٹی کےلیے پریشان ہیں، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کررکھا ہے بھاری بجلی بلوں کےباعث لوگ خودکشیاں کرنےپر مجبور ہیں، افسوس حکمران اپنی من مستیوں میں پورے ہیں غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے، ورکرز کنونشن سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سینئر نائب صدر روشن علی برڑو ،مرکزی نائب صدر امیر  آزاد پنھور،گل جی بجیر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کےوسائل پر سندھ کےعوام کاحق ہے ورکرز کنونشن کا بنیادی مقصد سندھ کےعوام خصوصاً سندھ کےنوجوانوں میں سندھ کےحقوق سندھ کےوسائل کےحوالے سے شعور پیدا کرناہے سندھ کے عوام کو سندھ کےقدرتی ،معدنیاتی ،مالی وسائل کے حوالے سے متحد ہونا پڑے گاکارونجھر پہاڑ سمیت سندھ کی قدرتی معدنیات اور وسائل کی کسی صورت فروخت قبول نہیں ہے کنونشن سے جگدیش آھوجا، ایڈووکیٹ گل منیر ولہاری، ادیب دانشور شمس منگریونےخطاب کیا ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں کارکنوں نےشرکت کی۔