پنجاب میں دفعہ 144 کیوں نافذ کی گئی؟ وزیراطلاعات پنجاب نے وجہ بتا دی

پنجاب میں دفعہ 144 کیوں نافذ کی گئی؟ وزیراطلاعات پنجاب نے وجہ بتا دی
پنجاب میں دفعہ 144 کیوں نافذ کی گئی؟ وزیراطلاعات پنجاب نے وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 لگائی گئی،قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں،جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے 3 دن گھروں میں آرام کرلے،پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہے،ان کاکہناتھا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے،آپ لوگوں کو ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، 3 سے 7 والی ٹائمنگ بہتر ہے،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کیلئے خیبرپختونخواموجود ہے،بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر ابھی بھی قوم کے بہت سوالات ہیں۔