نیلی اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا

نیلی اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا
نیلی اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے کلچرل ونگ کے سربراہ طاہر انجم پر تشدد کے معاملے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

جیو نیوز کے مطابق واقعے سے قبل طاہر انجم اور انیلا ریاض عرف نیلی پری کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی اور انیلہ ریاض طاہر انجم کے گھر بھی گئی تھی۔ پولیس افسران نے اصل معاملے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا، طاہر انجم پر تشدد کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت پر انیلہ ریاض کی گرفتاری کی گئی۔پولیس کے مطابق طاہر انجم پر تشدد کرنے والی نیلی پری اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانٹڈ تھا اور دونوں نے پولیس کے سامنے پلان کا اعتراف بھی کرلیا۔

انیلہ ریاض عرف نیلی پری کو طاہر انجم کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا جبکہ طاہر انجم نے پولیس کو بتایا کہ انیلہ معافی مانگنے آئی ہے۔ طاہر انجم اور انیلہ ریاض کا واقعے سے قبل بھی کئی بار رابطہ ہوا، پولیس نے طاہر انجم کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر خاتون نے تھیٹر اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔