ماڈل متھیرا نے بھی خلیل الرحمان قمر کومشورہ دے ڈالا

ماڈل متھیرا نے بھی خلیل الرحمان قمر کومشورہ دے ڈالا
ماڈل متھیرا نے بھی خلیل الرحمان قمر کومشورہ دے ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور ماڈل اور پروگرام ہوسٹ متھیرا نےخلیل الرحمان قمر کو رات کی ملاقاتوں سے اجتناب کا مشورہ دے دیا۔

انٹرویو میں متھیراسے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کسی پروجیکٹ کیلئے صبح 4 بجے کسی سے ملاقات کیلئے باہر نکل سکتی ہیں، اس موقع پر ماڈل نے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے باپ کیلئے بھی رات 12 کے بعد باہر نہیں نکلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے جتنا بھی بڑا پروجیکٹ ہو وہ اس کیلئے صبح کا انتظار کریں گی۔متھیرا کا کہنا تھا کہ صبح کے چار بجے گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جانا چاہئے اور یہ بہت بڑی بدتمیزی ہے۔ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں خلیل الرحمان قمر بطور فنکار پسند ہیں اور ان کے ساتھ جو غلط ہوا اس پر انہیں برا بھی لگا ہے۔

مزید :

تفریح -