سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیاگیا

سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار ...
سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی) سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے 16 جون سے 22 جون کے درمیان کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 9572 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 3747 افراد سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے جبکہ 2097 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 331 افراد کو گرفتار کیا جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ان میں 44 فیصد یمنی، 41 فیصد ایتھوپی جبکہ 14 فیصد دیگر ملکوں کے تارکین تھے۔

کمیٹی کے مطابق غیرقانونی تارکین کو سہولت اور تعاون فراہم کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 31 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -