پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، وقار یونس 

  پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، وقار یونس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے بس ٹیم کو عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور سخت محنت درکار ہوگی پاکستان کپتان بابراعظم ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے سری لنکا سے سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے جبکہ ایشیاء کپ جیتنا بھی بہت ضروری ہے اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے او ر مستقبل میں اس کا فائدہ ملے گا۔
 فاسٹ باؤلر شاہین شاہ پاکستان کے بہترین باؤلر ہیں ان کو اپنی مکمل فٹنس برقرار رکھنے کی ضرورت ہے