شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ،احتساب عدالت کے ...
شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10جولائی کو فیصلہ سنائیں گے،شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کرنے کا بیان دیدیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے ،ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے ۔

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس میں نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاگیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10جولائی کو فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔