منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کی پرویز الٰہی  کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کی پرویز الٰہی  کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر ...
منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کی پرویز الٰہی  کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی پرویز الٰہی  کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا، عدالت نے ایف  آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ پرویز الٰہی سے تفتیش درکار ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی کو سیاسی بنیادوں پر دوبارہ گرفتار کیاگیا، تفتیشی افسر نے کہاکہ ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں گرفتار کیا، ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو نئے مقدمے میں گرفتار کیا،عدالت نے پرویز الٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی پرویز الٰہی  کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا، عدالت نے ایف  آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ پہلے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا،ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے گرفتار کیا۔