سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کیلئے راحیل شریف فائنل ، صر ف رسمی کارروائی باقی ہے : خواجہ آصف

سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کیلئے راحیل شریف فائنل ، صر ف رسمی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے این این )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی، پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے،اصولی طور پر جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔ جنرل راحیل کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ان کا ذاتی نہیں بلکہ 2حکومتوں کا معاملہ ہے،وہ سعودی اتحاد کا فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے۔
خواجہ آصف