کیا یہ خاتون واقعی سپرمارکیٹ میں پھلوں پر تھوک پھینکتے پکڑی گئی؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی

کیا یہ خاتون واقعی سپرمارکیٹ میں پھلوں پر تھوک پھینکتے پکڑی گئی؟ سوشل میڈیا ...
کیا یہ خاتون واقعی سپرمارکیٹ میں پھلوں پر تھوک پھینکتے پکڑی گئی؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون سپرمارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں پر تھوک رہی ہوتی ہے۔ بتایا گیا کہ یہ ویڈیو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی ہے اور خاتون کی یہ حرکت دیکھ کر پولیس بلا لی گئی تھی جو اسے گرفتار کرکے لے گئی۔ اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی تھی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی تھی۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افواہ پھیلانے والوں نے دو مختلف خواتین کی ویڈیوز کو استعمال کیا۔
ان میں سے ایک خاتون سپرمارکیٹ میں خریداری کر رہی ہوتی ہے۔ اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ایڈٹ کرکے اس طرح بنایا گیا تاکہ لگے کہ وہ پھلوں پر تھوک رہی ہے۔ دوسری ویڈیو ایک اور خاتون کی تھی جسے پولیس نے ناکے پر روکا تھا۔ اس خاتون نے کورونا وائرس کے متعلق پولیس کی ہدایات ماننے سے انکار کیا جس پر اسے گرفتار کیا گیا اور پھر کچھ ہی دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔ اس دوسری ویڈیو کو افواہ پھیلانے والوں نے ثبوت کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ یہ وہی پھلوں پر تھوکنے والی خاتون ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -