سعودی عرب میں ہونیوالی ’گراں پری فارمولا ون ریس‘ بھی خطرے میں پڑ گئی

سعودی عرب میں ہونیوالی ’گراں پری فارمولا ون ریس‘ بھی خطرے میں پڑ گئی
سعودی عرب میں ہونیوالی ’گراں پری فارمولا ون ریس‘ بھی خطرے میں پڑ گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں آئل فیسلٹی پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے باعث ریاست میں ہونے والی ’گراں پری فارمولا ون ریس‘ بھی خطرے میں پڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دہشت گردی کی اس واردات کے بعد فارمولا ون ڈرائیورز کی طرف سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریس کا بائیکاٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ڈرائیورز اس معاملے پر فارمولا ون کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے چند گھنٹے قبل ہی تصدیق کی گئی تھی کہ یہ ریس ہونے جا رہی ہے تاہم دہشت گردی کی اس کارروائی نے ایک بار پھر اسے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ریس کی تصدیق کرنے سے قبل فارمولا ون کی انتظامیہ کی طرف سے ڈرائیورز کو سیفٹی کی ضمانت دی گئی تھی۔تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر ڈرائیورز کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -