ذائقے سے بھرپور ۔۔۔سب کا من پسند ۔۔۔”بُھنا بالٹی گوشت“

ذائقے سے بھرپور ۔۔۔سب کا من پسند ۔۔۔”بُھنا بالٹی گوشت“
ذائقے سے بھرپور ۔۔۔سب کا من پسند ۔۔۔”بُھنا بالٹی گوشت“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کچن کارنر میں آج ہم آپ کو وہ ڈش بنانا سکھائیں گے جو بہت زیادہ عام اور سب کی من پسند ہے ۔ آپ گھر میں ہوں یا کسی ریستوران میں سب کی اولین پسند یہی ڈش ہوتی ہے ۔جی ہاں ! ہم بات کر رہے ہیں ”بُھنا بالٹی گوشت “ کی ۔۔۔۔آج ہم آپ کو بُھنا بالٹی گوشت گھر پر بنانا سکھائیں گے اس کیلئے آپ کو جن اشیاءکی ضرورت ہو گی انہیں نوٹ فرما لیں اور اپنے پاس کچن میں جمع کر لیں ۔ 
اجزائ:بکرے یا گائے کا گوشت: 1 کلو (بغیر ہڈی کے)، ٹماٹر: 2سے3 عدد، دہی: آدھا کپ، ادرک: 1 انچ ٹکڑا، لہسن: 1 گٹھی (ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنالیں)، ہری مرچ: 4 سے5 عدد، ہرا دھنیا: 1 گٹھی، کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچا، گرم مسالا: آدھا چائے کا چمچا، ہلدی: آدھا چمچا، زیرہ پاوڈر: آدھا چائے کا چمچا، پانی: 2کپ ، نمک: حسبِ ذائقہ ، تیل: حسبِ ضرورت۔
ترکیب: ایک دیگچی میں حسبِ ضرورت کوکنگ آئل لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے بھونیں۔ جب یہ پیسٹ ہلکا گولڈن براون ہوجائے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔ پھر گوشت کو 5منٹ تک بھونیں۔ گوشت بھوننے کے بعد اس میں ہلدی، ٹماٹر اور دہی شامل کرلیں۔ اب اس میں2 کپ پانی ڈالیں اور دیگچی کو ڈھک دیں تاکہ گوشت گل جائے۔ جب گوشت پک جائے پھر اس میں کالی مرچ، زیرہ پاوڈر اور گرم مسالا ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں اور چولہا ہلکی آنچ پر کردیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو پھر ا س میں ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں ۔
 لیجئے جناب بُھنا بالٹی گوشت تیار ہے ، خود بھی کھائیں دوستوں کو بھی کھلائیں ۔

مزید :

Ramadan -پکوان -