باکسر عامر خان کی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیتی گھڑی لوٹنے والوں کا اعتراف جرم

باکسر عامر خان کی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیتی گھڑی لوٹنے والوں کا اعتراف جرم
باکسر عامر خان کی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیتی گھڑی لوٹنے والوں کا اعتراف جرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گھڑی لوٹنے والے لٹیروں نے اعتراف جرم کر لیا۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق باکسر عامر خان گذشتہ برس اپریل میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لندن کے ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد باہر نکلے ہی تھے کہ دو لٹیروں نے ان سے قیمتی گھڑی چین لی تھی۔ 

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت  20 سالہ ڈینٹے کیمپبل اور 25 سالہ احمد بانا کے طور پر ہوئی۔ عدالت میں پیشی کرنے پر ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔

مزید :

کھیل -