بھارت میں مسلسل چوتھے روز پٹرول کی قیمت میں اضافہ، کتنے روپے کا لٹر ہوگیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

بھارت میں مسلسل چوتھے روز پٹرول کی قیمت میں اضافہ، کتنے روپے کا لٹر ہوگیا؟ ...
بھارت میں مسلسل چوتھے روز پٹرول کی قیمت میں اضافہ، کتنے روپے کا لٹر ہوگیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں حالیہ لوک سبھا الیکشن کے اختتام کے بعد سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ اتوار کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز پٹرول کی قیمت میں14 اور ڈیزل کی قیمت میں 7 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر گزشتہ 4 روز کے دوران بھارت میں پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 44 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے۔
آج ہونے والے اضافے کے بعد نئی دلی میں پٹرول کی قیمت 71 روپے 67 پیسے، ممبئی میں 77 روپے 28 پیسے ( تقریباً168 روپے 74 پیسے پاکستانی )، کولکتہ میں 73 روپے 74 پیسے اور چنئی میں 74 روپے 39 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں کی بات کی جائے تو نئی دلی میں 66 روپے 64 پیسے، ممبئی میں 69 روپے 82 پیسے، کولکتہ میں 68 روپے 40 پیسے اور چنئی میں فی لٹر ڈیزل کی قیمت 70 روپے 44 ( تقریباً 153 روپے 80 پیسے پاکستانی) پیسے ہوگئی ہے۔