عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ تفصیل قومی اسمبلی میں پیش
عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ا گلے سال  ہونے والے عام انتخابات میں آنے والے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

عام انتخابات 2023 پر 47 ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ٹریننگ ونگ پر 1 ارب 79 کروڑ اور 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پر 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، جبکہ انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

وزارت پارلیمانی امور نے عام انتخابات 2023 اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 لاکھ روپے، آرمی کی خدمات اور سیکیورٹی پر 15ارب روپےخرچ ہوں گے۔

مزید :

قومی -