ایس ای سی پی کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر بین الاقوامی کانفرنس 29 مئی کو ہو گی

ایس ای سی پی کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر بین الاقوامی کانفرنس 29 مئی کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)ایس ای سی پی کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر بین الاقوامی کانفرنس 29 مئی کو ہو گیکانفرنس کی میزبانی ایس ای سی پی اور اسلامک فنانس کا بین الاقوامی ادارہ’اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشن‘ کریں گے،کانفر نس کا موضوع اسلامک کیپیٹل مارکیٹس کی ترقی اور جدت ہیں،ایس ای سی پی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اسلامی مالیات میں عالمی معیار کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے،چیئرمین عاکف سعید نے کہا کہ پاکستان شریعت کے اصولوں کے مطابق مالیاتی نظام کے لیے پرعزم ہے،بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار خطاب کریں گے،کانفرنس میں AAOIFI کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ بھی خطاب کریں گے،دیگر شرکاء میں وزیر مملکت برائے اصلاحات اشفاق تولہ، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد، چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور کمشنر  عبدالرحمن وڑائچ  شامل ہیں،کانفرنس میں پاکستان اور بحرین، ملائیشیا، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے عالمی اسلامی مالیاتی خدمات کی صنعت کے پالیسی ساز اور ماہرین کی شرکت کر رہے ہیں،کانفرنس کو کیپٹل مارکیٹ، میوچل فنڈ انڈسٹری، نان بینکنگ فنانشل سیکٹر اور تکافل انڈسٹری پر الگ الگ سیشن ہوں گے۔