پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی نائب صدر نے بھی پارٹی چھوڑ دی

پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی نائب صدر نے بھی پارٹی چھوڑ دی
 پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی نائب صدر نے بھی پارٹی چھوڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) کوہاٹ میں پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر  نے عہدے سے استعفا دیتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی ضلع کوہاٹ کے  نائب صدر بشیر خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات دیکھ کر مجھے انتہائی مایوسی ہوئی۔ میں  اپنی سیاست کے لیے فوجی تنصیبات و سرکاری املاک کو جلانے کی اور شہدا کی بے حرمتی کیے جانے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

بشیر خان نے کہا کہ میں نے  پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی ہے۔ میرے والد کا بھی پاک فوج سے تعلق ہے۔ میں شہدا کی بے حرمتی اور آرمی کی حساس عمارتوں پر حملے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدے اور رکنیت سے استعفا دیتا ہوںاور بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ  یہ ہمارا پاکستان ہے۔ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں۔ جب ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔