بھارت میں آدمی نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے فریج میں محفوظ کرلیے

بھارت میں آدمی نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے فریج میں محفوظ کرلیے
بھارت میں آدمی نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے فریج میں محفوظ کرلیے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شردھا واکر نامی لڑکی کے بہیمانہ قتل جیسی ایک اور سفاکانہ واردات ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس واردات میں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک بے رحم شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کر ڈالے اور انہیں فریزر میں رکھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت بی چندر موہن کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ اور ملزم چند سال سے اکٹھے رہ رہے تھے۔ اس نے لڑکی کو قتل کرکے اس کا سر دھڑ سے الگ کر ڈالا اور باقی جسم کے ٹکڑے کرکے انہیں فریزر میں رکھ دیا جبکہ لڑکی کا سر لیجا کر ایک کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ 

ملزم نے لڑکی کے چہرے کو مسخ کر دیا تھا تاکہ اس کی شناخت نہ ہو سکے۔ کوڑا اٹھانے والوں نے انسانی سر دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جس پر تحقیقات شروع ہوئیں اور پولیس کئی دن کی تگ و دو کے بعد ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے گھر میں موجود فریزر سے لڑکی کے جسم کے ٹکڑے بھی برآمد کر لیے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا نام وائی انورادھا ریڈی تھا۔ وہ اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد2018ء سے ملزم کے ساتھ رہ رہی تھی۔ملزم نے 2018ء میں ہی مقتولہ سے 7لاکھ روپے لیے تھے جو اسے کبھی واپس نہیں کیے۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ مقتولہ بار بار رقم کا تقاضا کرتی تھی اور کہتی تھی کہ وہ اپنی رقم ہر صورت واپس لے گی، جس پر ملزم نے اسے قتل کر دیا۔