پی ٹی آئی کمیٹی کمیٹی کھیلے گی جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائیگی،شہلا رضا

پی ٹی آئی کمیٹی کمیٹی کھیلے گی جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائیگی،شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے میں ہم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ٗ انکے ساتھ کھڑے ہیں،حکومتی جماعت (بقیہ 22نمبرصفحہ7پر )
اقتدار میں آنے سے پہلے بھی صرف باتیں ہی کر رہی تھی ٗ ابھی تک کچھ ثابت نہیں کر پائی،تحریک انصاف اپنے دور اقتدار میں صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنائے گی صرف کمیٹی ،کمیٹی کھیلے گی ۔ایک انٹرویومیں شہلا رضا نے کہا کہ ہنگو دھماکے کا واقعہ، کراچی میں چینی کونصل خانے پر دہشت گرد حملہ اور ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت اور ان جیسے دیگر تمام معاملات کے بعد تمام صوبائی قیادتوں کو مل بیٹھ کر ان شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنے کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں دہشت گردوں اور شر پسندوں کے خلاف مستقل آپریشن جاری ہیں ۔
شہلا رضا