ڈیرہ ،ٹریفک کے مختلف واقعات میں3افراد جاں بحق ،3زخمی

ڈیرہ ،ٹریفک کے مختلف واقعات میں3افراد جاں بحق ،3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)درابن روڈ، ڈیرہ ائیر پورٹ اورکمشنر باغ کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق جب کہ 3زخمی ہوگئے‘جاں بحق وزخمی افراد کوریسکیو1122کی ایمبولینسز نے ہسپتال منتقل کردی‘الگ الگ مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں درابن روڈ پر مسافر بس نمبر066-BSFاورٹرک نمبرJT-3681نے چنگ چی رکشہ کوٹکر ماردی جس سے چنگ چی رکشہ پر سوار سگوکے رہائشی دوبھائی عطاء اللہ اورسیف اللہ ولد الٰہی بخش موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ صدر کی حدود میں ڈیرہ ائیر پورٹ کے قریب لنک روڈ پردوسرے حادثے میں موٹرسائیکل ، ٹرالراورسائیکل کے تصادم میں سائیکل پرسوار یعقوب ولد مکھنہ سکنہ مقیم شاہ موقع پر جاں بحق جب کہ موٹرسائیکل سوارعبدالستارولدفتح شیرسکنہ شورکوٹ زخمی ہوگیاجب کہ تیسرے حادثے میں کمشنر باغ کے قریب 2موٹرکاریں آپس میں ٹکراگئیں جس سے بلال میانی ولد نواب خان سکنہ محلہ مولاناعلاؤالدین سٹی اوررمضان ولد حنیف سکنہ گلی سقلی گراں والی زخمی ہوگئے جن کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈنیٹر اعزازمحمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ایمبولینسز کے ذریعے جاں بحق وزخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -