ایرانی سفیر مہدی  ہنر دوست کی وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات 

 ایرانی سفیر مہدی  ہنر دوست کی وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے  وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی خطہ میں قیام امن کے لیے کے لئے اور پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کا پاکستان میں گزرا ہوا وقت انتہائی یادگار ہے انہوں نے بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
 الوداعی ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -