سٹیج اداکارہ لائبہ بنگش28 نومبر کو سالگرہ منائیں گی

  سٹیج اداکارہ لائبہ بنگش28 نومبر کو سالگرہ منائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پرفارمر لائبہ بنگش 28 نومبر کو برتھ ڈے گرل بنیں گی،دعوت نامے ارسال،لائبہ بنگش 28 نومبر کو اپنی سالگرہ منارہی ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنے شوبز سے وابستہ دوستوں اور میڈیا کے افراد کو دعت نامے ارسال کرنے شروع کردئیے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ بنگش نے بتایاکہ وہ اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گی جس کی تقریب مقامی ہال میں منعقدکی جائیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سالگرہ تقریب میں ان کے ساتھ فنکار،صحافی اور شوبز سے و ابستہ شخصیات شریک ہوں گی۔لائبہ بنگش نے مزید کہاکہ وہ اپنی سالگرہ تقریب ہر سال دھوم دھام سے مناتی ہیں اور ان کی یہ سالگرہ کئی دنوں پر محیط ہوجاتی ہے جس میں ان کے دوست احباب فیملی ممبرز کئی دنوں تک سالگرہ کیک کاٹتے رہتے ہیں۔
اس سال انہوں نے سب کو ایک چھت تلے اکٹھا کردینا ہے تاکہ وہ سب مل کر میری خوشیاں منا سکیں۔
12

مزید :

کلچر -