تعلیمی رینکینگ میں ضلع ملتان کور ”ریورس گیئر“ افسروں، ٹیچر ز کی کارکردگی بے نقاب

تعلیمی رینکینگ میں ضلع ملتان کور ”ریورس گیئر“ افسروں، ٹیچر ز کی کارکردگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان تعلیمی رینکنگ میں پانچویں نمبر سے 18ویں نمبر پر پہنچ گیا، اے ای اوز ایجوکیشن سے لیکر سینئر افسران تک کے دفاتر سیاست کا گڑھ بن گئے،پنجاب ٹیچرز یونین نے ملتان کی تعلیمی بیوروکریسی کی کارکردگی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کا تعلیمی رینکنگ میں پانچویں نمبر سے 18ویں نمبر پر پہنچنا کمشنر ملتان اور ڈپٹی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 کمشنر اور ان کی ٹیم کے لئے لمحہ فکریہ ہے‘ اگر ملتان کی تعلیمی بیوروکریسی نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پنجاب ٹیچرز یونین ملتان کی تعلیمی بیوروکریسی کی کارکردگی کا وائٹ پیپر جاری کرنے پر مجبور ہو جائے گی  ہے ادھر تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹیچرز بھاری تنخواہیں لیکر ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے اس کے علاوہ افسروں کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے ضلع ملتان کے تعلیمی رینکینگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سرکاری اداروں کے میٹرک، ایف اے، بی اے نتائج بھی مایوس کن رہے ہیں۔ 
پوزیشن