عوام کو چوروں،ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا،ذکر اللہ مجاہد

عوام کو چوروں،ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کی عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے۔ شہر میں امن ومان کی صورتحال روزبروز گھمبیر ہوتی جارہی ہے، آئے روز پوش اور گنجان آباد، گلی محلوں اہم تجارتی مراکز میں ڈاکہ زنی دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ مارکی دلیرانہ وارداتوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔لاہور میں چوری ڈکیتی اور جرائم کی وارداتیں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 145  کے دورہ کے دوران علاقہ میں امن وامان  صورتحال، سیاسی اور تنظیمی سرگر میوں کے حوالیسے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ہمراہ سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلا ق احمد،امیر علاقہ شمالی لاہور سیف الرحمان،قیم علاقہ شمالی لاہور عثمان افضل،امیر پی پی سلیمان احمدو دیگر موجود تھے۔


،طاہر محمود و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ لاہور کی امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے پولیس اور سیکورٹی ادرے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام