Matnzsaموبائل فونز پر اردو ٹائپنگ کے حوالے سے انقلاب لانے کیلئے تیار

Matnzsaموبائل فونز پر اردو ٹائپنگ کے حوالے سے انقلاب لانے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)ٹیکنولوجسٹ زیرک احمد نے اپنی نوعیت کی پہلی ایپ"Matnsaz", متعارف کرائی ہے،جس میں ایک نئے تصور شدہ ڈیجیٹل کی بورڈ لے آؤٹ کی خصوصیات ہیں،جو اردو/عربی رسم الخط کی تہوں کو خود استعمال کرتے ہوئے بڑے حروف تہجی کو استعمال کرنے میں آسان جدید کی بورڈ میں منتقل کرتی ہے۔بانی،لیڈ ڈیزائنر،اور انجینئر زیرک احمد کی دماغ کی اختراع Matnsaz کی بورڈ ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈیزائن انجینئرنگ پروگرام میں یہ دیکھتے ہوئے بنایا گیا تھا کہ تکنیکی دنیا میں علاقائی زبانوں کے ساتھ دوسرے درجہ کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے،زیرک نے نئے سرے سے ایک نیا کی بورڈ بنایا،تاکہ اس عقیدہ کو دور کیا جاسکے کہ اردو،جدید ٹیکنالوجی کی زبان نہیں ہوسکتی۔زیرک نے کہا کہ”کافی طویل عرصہ سے اردو ٹائپ کرنے کیلئے قدیم لے آؤٹ،شفٹ کیز اور خراب اصلاح درکار ہوتی ہے،جدید ٹیکنالوجی کو پہلے لاطینی رسم الخط کیلئے بنایا گیا ہے۔Matnsaz نے اس کو تبدیل کیا،یہ اردو کمپیوٹنگ کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔“Matnsaz پراجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے زیرک نے مزید کہا کہ ”مقصد محض سافٹ ویئر بنانا نہیں ہے۔
،بلکہ اپنے سامعین کو یہ یقین دلانا بھی ہے کہ اردو میں اعلیٰ معیار کی کمپیوٹنگ کا تجربہ کیا جاسکتا ہے اور اسے اردو بولنے والوں کے ذریعہ بنایا جاسکتا ہے۔“

مزید :

کامرس -