تھرپارکر؛آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق، 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک
تھرپارکر(سید ریحان شبیر سے/ ڈیلی پاکستان آن لائن)تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 100ے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی،مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی،بارش کے دوران تحصیل چھاچھر و میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹا شامل ہیں۔