پی ٹی آئی کے مظاہرین کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز ، اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی جانب سے بھرپور مشترکہ ایکشن کے بعد ڈی چوک اور چائنا چوک کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مظاہرین سے مکمل خالی کرالیا گیا۔
سماء نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین کو کلثوم پلازہ چوک اور خبیر پلازہ چوک تک پیچھے دھکیل دیا گیا ہے جبکہ خالی کرائے گئے مقامات پر رینجرز اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔آنسو گیس شیلنگ کرنے والی پولیس ٹیمیں عمارتوں کی چھتوں پر بھی مامور ہیں۔مظاہرین کی گرفتاریوں اور وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے جبکہ جناح ایونیو پر بلیو ایریا اور ملحقہ سڑکوں پر لائٹس مکمل بجھا دی گئی ہیں۔