ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔اس کے علاوہ ملک  کے مختلف حصوں میں وائی فائی پر انٹرنیٹ کی رفتار نہایت سست ہوگئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں بھی خلل ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو کال ملانے، سوشل میڈیا پر وائس نوٹ،تصاویر،ویڈیوز اپلوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے اب تک کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ 

مزید :

قومی -