ڈی چوک میں صورتحال کشیدہ، میڈیا کو آپریشن ایریا چھوڑنے کی ہدایت

ڈی چوک میں صورتحال کشیدہ، میڈیا کو آپریشن ایریا چھوڑنے کی ہدایت
ڈی چوک میں صورتحال کشیدہ، میڈیا کو آپریشن ایریا چھوڑنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی چوک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تمام میڈیا ڈی ایس این جیز کو آف لائن کر دیا گیا ہے۔ حکام نے میڈیا کو فوری طور پر آپریشن ایریا سے نکلنے کی ہدایت کی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال پر مکمل قابو پایا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے وائرلیس پر جاری ہدایات میں فورس کو الرٹ رہنے اور ایلیٹ کمانڈوز کو فرنٹ لائن پر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

قریبی علاقوں میں لائٹس بند کروا دی گئی ہیں اور عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ مقامی آبادی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ڈی چوک کے ارد گرد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -