تحریک انصاف کے لوگ کیسے واپس جا سکتے ہیں ؟ اہم سیاسی شخصیت کی تجویز سامنے آ گئی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے لوگ کیسے واپس جا سکتے ہیں ؟ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
"جیو نیوز "کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ اگر خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے تو پی ٹی آئی کے لوگ واپس چلے جائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ آئین میں گورنر راج لگانے کی گنجائش موجود ہے۔